انٹر بینک میں ڈالر آج 198 سے اوپر رہا

انٹر بینک میں ڈالر 199 روپے کی ریکارڈ سطح پر آکر 198.39 روپے کی بلند ترین پر رہا۔ڈالر کے بھاو میں مزید اضافہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں 2 روپے 65 پیسے اضافے سے 198.39 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 200 سے بھی تجاوز کر گیا ۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق بے یقینی اور ملکی معیشت کے بارے میں افواہوں کے نتیجے میں روپے پر دباو مسلسل بڑھتا جارہا ہے۔گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مزید 1.90 روپے تک اور اوپن مارکیٹ میں 3.50 روپے بڑھی تھی۔17 مئی کو یورو کی قیمت میں 3.70 روپے تک اور پاونڈ کی قیمت میں 6 روپے کا اضافہ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق منفی خبروں کے اثرات سے کرنسی مارکیٹ میں بھی بے چینی نظر آتی ہے۔ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافے سے روپیہ دباو کا شکار ہے ،منگل کو بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں تھا۔بیشتر جگہ بلیک میں بھی 200 روپے سے زیادہ قیمت پر فروخت ہو تا رہا، تاہم فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 194.50 روپے سے بڑھ کر 195.50 روپے اور قیمت فروخت 1.90 روپے کے اضافے سے 194.60 روپے سے بڑھ کر 196.50 روپے ہو گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

پشاور میں کیپٹل سٹی پولیس نے شہریوں کے بند گھروں میں چوری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کامیاب کارروائی ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ ریاض آفریدی نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ انجام دی۔ پولیس کے مطابق مدعیان عارف اور ظاہر نے تھانہ آغا میر جانی شاہ میں گھروں سے نقدی اور قیمتی سامان چوری ہونے کی رپورٹس درج کروائی تھیں۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا آغاز کیا اور وارداتوں میں ملوث ملزم عدنان ولد زیارت گل ساکن سہیل آباد وینو سرائے کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔ دورانِ تفتیش ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں گھروں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے مالِ مسروقہ 2 لاکھ روپے برآمد کر لیے ہیں، جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔