ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے، وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب

وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا سفر جہاں سے ختم ہوا تھا وہیں سے شروع ہے۔مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِاعظم پہلے 10دن ترقی و خوشحالی کی طرف بڑھتے پاکستان کی نوید دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بارمختلف جماعتوں کے کابینہ اراکین ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے مبارکباد کے پیغامات خارجہ پالیسی میں بہتری کی نشاندہی ہیں۔مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو نہ صرف عوامی بلکہ دوست ممالک کا اعتماد بھی حاصل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed