کنگ سلمان ریلیف نے 5000خاندانوں میں خوراک پیکجز تقسیم کردیئے

کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پراجیکٹ پاکستان آخری مرحلے کے تحت بونیر، مانسہرہ، کولائی پالس، کرم اور خیبر کے اضلاع میں 5,000 مستحق خاندانوں میں خوراک کے پیکیج تقسیم کردیئے جس کا مقصد غذائی عدم تحفظ کا شکار مستحق افراد کو ضروری خوراک کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔اس اقدام کے تحت حالیہ سیلاب سے متاثرہ اور ضلع کرم اور خیبر کے آئی ڈی پیز میں فوڈ پیکجز تقسیم کیے گئے ہر فوڈ پیکج کا وزن 97 کلوگرام تھا۔ ہر پیکج میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، 2 کلو کھجوریں اور 5 کلو دال چنا شامل تھیں۔تقسیم کا عمل شفاف اور مربوط انداز میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ضلعی انتظامیہ اور کنگ سلمان ریلیف کے شراکت دار ادارے پیس اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے انجام دیا گیا۔یہ اقدام پاکستان میں غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔جس کا مقصد ضرورت مند اور کمزور طبقات کو بروقت امداد فراہم کر کے ان کی مشکلات میں کمی لانا اور ان کی مدد کرنا ہے۔ یہ منصوبہ عالمی سطح پر انسانی ہمدردی کی خدمات اور پائیدار استحکام کے فروغ کے لیے کنگ سلمان ریلیف کے مشن کا مظہر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed