آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

آسٹریلیا کے لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، انہوں نے 96 ٹیسٹ اور 92 ون ڈے انٹرنیشنل میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ۔لیجنڈری وکٹ کیپر راڈنی مارش کو گزشتہ جمعرات کو دل کا دورہ پڑا ، جس سے وہ صحتیاب نہ ہو سکے اور 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔مارش نے 1970 سے 1984 تک آسٹریلیا کے لیے 96 ٹیسٹ میچزمیں وکٹوں کے پیچھے 355 شکار کیے جو ان کی ریٹائرمنٹ کے وقت ایک عالمی ریکارڈ تھا۔مارش نے 92 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے اور وہ آسٹریلیا کے چیئرمین سلیکٹرز بھی رہے ۔آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک وا نے مارش کو کھیل کا ایک آئیکون قرار دیا ، دیگر کھلاڑیوں نے بھی راڈنی مارش کو مختلف الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed