پاکستان کا افغانستان کو 50 کروڑ کی ادویات فراہم کرنے کا فیصلہ

 

پاکستان نے افغانستان کو 50 کروڑ کی دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان سے دواں کی فراہمی کی درخواست کی تھی، جس پر انہیں 50 کروڑ کی دوائیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاکستان کو درکار ادویات کی فہرست فراہم کردی ہے، پڑوسی ملک کو دل، معدہ، جگر اور بلڈ پریشر کی ادویات فراہم کی جائیں گی۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق افغانستان کو پاکستان سے نفسیاتی امراض، جان بچانے والی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی، پڑوسی ملک کے لئے ادویات کی خریداری پمز اسپتال کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed