پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان استحکام کی طرف جا رہا ہے، کئی طاقتیں ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے اس طرح سے دہشتگردوں کو شکست نہیں دی جیسے پاکستان نے دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار اسلام آباد میں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ افغان سرحد پر 2600 کلومیٹر پر باڑ لگانے کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو اتنی سیکیورٹی دی جتنی ان کی فوج نہیں ہے، ملک میں کرکٹ کو تمام سیکیورٹی دی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed