سال نو، 2022 کا جشن منانے کے لیے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول ترین اور استعمال کیے جانے والا سرچ انجن گوگل نے اپنا نیا ڈوڈل بنا کر سب کو نئے سال کی مبارکباد دی ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں سالِ نو کا جشن منایا جا رہا ہے، 2022 کا ویک اینڈ سے آغاز ہونے پر دنیا بھر کے افراد کچھ اور ہی زیادہ خوشی محسوس کررہے ہیں اور ویک اینڈ کے ساتھ نئے سال کا جشن بھی منا رہے ہیں۔







