شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

 

شوکت ترین نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے، وہ صوبہ خیبر پختون خوا سے جنرل نشست پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔شوکت ترین نے سینیٹر کے لیے 122 میں سے 87 ووٹ حاصل کیے تھے، جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔ان کے مقابل اے این پی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں کو 13، 13 ووٹ ملے تھے۔وہ حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شوکت ترین کی بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed