قوم آج تک سانحہ اے پی ایس کے درد سے نہیں نکلی،چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اے پی ایس کے منصوبہ سازوں و سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، قوم آج تک سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کے درد سے نہیں نکلی۔بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام معصوم روحوں سے انصاف کی منتظر ہے، میری پارٹی اور خاندان دہشت گردی کا شکار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کیخلاف اپنی صدا بلند کرتا رہوں گا، نیشنل ایکشن پلان کے سلیکٹڈ نفاذ کو ترک کرکے اسے مکمل طور پر نافذ کیا جانا چاہئے۔یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 141 افراد کو شہید کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed