ٹانک: پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر حملہ، اہلکار شہید

 

خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ٹانک میں پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہیجس میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر احسان للہ نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا، زخمی اور شہید اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈی پی او سجاد احمد نے کہا کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔قومی وطن پارٹی کے ترجمان احمد نواز نے پولیو ٹیم پر ٹانک میں حملیکی مذمت کی ہے اور حملے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ ٹانک میں پولیو ٹیم پر حملہ اس کے جنگجوں نے کیاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed