وزیر اعظم عمران خان پشاور میں احساس راشن پروگرام کا افتتاح کریں گے، بیرسٹر محمد علی سیف

پشاور(نمائندہ خصوصی)
وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ہمیشہ سے لازوال رہی ہے اور آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کی یہ دوستی مزید مستحکم ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں قائم چینی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر کیا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے مرکز میں قائم مختلف گیلریاں دیکھیں، فرینڈ شپ وال پر دست خط کئے اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے۔ بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اہل پاکستان نے بھی کبھی چینی عوام کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی سمندر سے گہری، ہمالیہ سے بلند اور شہد سے میٹھی ہے اس دوستی کی ایک مثال چین پاک اقتصادی راہداری ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے اور وہ دن دور نہیں جب سی پیک پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور انہیں یقین ہے کہ سی پیک کے منصوبے خیبر پختون خوا میں بھی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمود خان نے ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں بروئے کار لاتے ہوئے صوبے میں ہونے والے مفاد عامہ کے کاموں کو پاکستان اور دنیا بھر میں روشناس کروائیں گے۔ چائنہ ونڈو کے دورے کے موقع پر گفت گو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختون خوا میں پاکستان تحریک انساف کی حکومت نے معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں جنہیں میڈیا کے ذریعہ عام کرنے کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ان کا تعلق خیبر پختون خوا سے ہے اور انہیں فخر ہے کہ وہ اپنے صوبے کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہون نے چائنہ ونڈو کو پشاور میں سیر و تفریح اور چین کے بارے میں ایک بہترین معلوماتی مرکز قرار دیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف چینی ثقافتی و اطلاعاتی مرکز چائنہ ونڈو کے دورے کے دوران ورسک ماڈل سکول کی طالبات کی توجہ کا مرکز بھی بن گئے۔طالبات نے انہیں اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔ طالبات نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے معاون خصوصی کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ اس موقع پر بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا کہ انہوں نے تین ممالک سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور بیرسٹر بننے سے قبل ہی عملی سیاست کا آغاز کر دیا تھا۔انہون نے بتایا کہ جب عمران خان شوکت خانم ہسپتال کے لئے چندہ جمع کرنے پشاور آئے تھے تو انہون نے پاسبان کے پلیٹ فارم سے ہسپتال کے لئے چندہ اکھٹا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed