پریانتھا کمارا قتل کیس ،26 مرکزی ملزمان ATC میں پیش

 

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار 26 مرکزی ملزمان کو گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کردیا گیا۔گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سیالکوٹ پولیس نے گرفتار 26 مرکزی ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں پہنچایا گیا، پولیس نے ملزمان کو 4 دسمبر کو مقدمے میں باضابطہ طور پر گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز چھٹی کے باعث پولیس نے مقامی عدالت سے ملزمان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ملزمان کی پیشی سے قبل سی پی او سید حماد عابد نیپہلے اے ٹی سی کورٹ کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔واضح رہے کہ 3 روز قبل سیالکوٹ میں توہینِ مذہب کے الزام میں سیکڑوں افراد نے ایک فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو تشدد کر کے قتل کر دیا تھا اور لاش جلا دی تھی۔سانحہ سیالکوٹ میں ملوث مزید 7 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہیجس کے بعد واقعے میں اب تک 131 گرفتاریاں ہوچکی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed