پولیو کے سبب پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پولیو کے باعث پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس میں 3 ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے عالمی پھیلاو کیلئے بدستور خطرہ ہیں، پاکستان میں پولیو ویکسینیشن سے انکاری والدین اور ویکسین سے محروم بچے چیلنج ہیں۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ پاکستان سے باہر جانے والوں کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان سے بیرون ملک جانے والے افراد کی پولیو ویکسینیشن لازمی ہوگی، پاکستان پر پولیو کی وجہ سے سفری پابندیاں مئی 2014 میں عائد کی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed