حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف بھی T20 سیریز سے دستبردار

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز آئندہ ماہ کراچی میں کھیلی جائے گی ۔حفیظ لنکا پریمئیر لیگ کھیلنے کے لیے ہوم سیریز سے دستبردار ہوئے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے پی سی بی سے این او سی بھی حاصل کرلیا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ سینئر بیٹسمین شعیب ملک کا بھی ہوم سیریز میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد محمد حفیظ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے اپنی دستبرداری کا اعلان کیا تھا اور ان کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed