بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی کورونا ویکسین سے متعلق خصوصی آگاہی ویڈیو

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے پر راضی کرنے کے لییبھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت کی مدد کرنے کے لیے ایک آگاہی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔سلمان خان نے اس ویڈیو میں کہا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں کہرام مچا کر رکھا ہے، ایک کے بعد ایک کورونا کی لہر آرہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورنا کو روکنے کے لیے ویکسین ہی ایک ہتھیار ہے۔انہوں نے بھارتی عوام سے اپیل کی کہ ویکسین کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں اور یاد رکھیں کہ ویکسین لگوا کر آپ صرف اپنے آپ کو ہی نہیں بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کو بھی محفوظ بنائیں میں مدددیں گے۔سلمان خان نے درخواست کی سب لوگ جلد سے جلد کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین لگوائیں۔واضح رہیکہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ مہاراشٹر کی حکومت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان، اور دیگر مذہبی رہنماں سے مسلم کمیونٹی کوکورونا ویکسین لگوانے پر راضی کرنے کے لیے مدد طلب کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق ، صوبائی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بالی ووڈ اسٹار سے مدد لینے کے اقدام کا اشارہ دیا تھا تاکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا وائرس سیبچاو کے لیے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقوں میں اب بھی ویکسین لگوانے کے لییکچھ ہچکچاہٹ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed