وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کردیا گیا

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی صفر کردیا ہے، پٹرول کی قیمت میں جی ایس ٹی کی شرح 1.43 فیصد تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل پر جی ایس ٹی میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے، ڈیزل پر جی ایس ٹی 6.75 فیصد سے بڑھا کر 7.2 فیصد کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، پٹرول پر پٹرولیم لیوی 9 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل پر 9 روپے 14 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے 16 نومبر سے پٹرول 2 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے اور ڈیزل 60 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed