نامور بالی ووڈ اسٹار اور پروفیشنل ریسلر ڈیوین جانسن المعروف دی راک نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔اپنی فلم ریڈ نوٹس کے لیے پریس کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں بالی ووڈ فلم بنائیں گے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے ماضی میں پیشکش ہی نہیں ہوئی۔ دی راک نے ساتھ میں بالی ووڈ میں کام کرنے کی اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ میں کام کی پیشکش کو پسند کریں گے۔ اس حوالے سے دی راک کا کہنا تھا کہ اس معاملے پہ مزید سوچنا پڑے گا جبکہ ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرنا ان کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔ پریس کانفرنس میں ان کے ساتھ موجود گال گیڈٹ کا کہنا تھا کہ یہ اچھا رقص کرسکتے ہیں اور یہ سب کچھ آسانی کے ساتھ کر سکتے ہیں۔







