ناظم جوکھیو قتل، وکیل کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

 

ناظم جوکھیو قتل کیس کے مدعی وکیل کا کہنا ہے کہ مجھے بااثر شخصیات کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، فی الحال دھمکیاں دینے والوں کے نام نہیں بتاوں گا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مقتول کے بھائی اور مدعی مقدمہ افضل جوکھیو نے بتایا کہ وہ پولیس کی جانب سے ابھی تک ہونے والی تفتیش سے مطمن نہیں ہیں۔افضل جوکھیو کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی بنے گی امید ہے کہ شفاف تحقیقات ہوں گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وکلا ہمارے ساتھ ہیں ڈٹ کر کھڑے ہیں جبکہ مدعی کے وکیل نے بتایا کہ مجھے بااثر شخصیات کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔واضح رہے کہ آج کی سماعت میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 3 ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed