بابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ نوجوانوں کو کیا مشورہ دیں گے؟

قومی کرکٹر شعیب ملک نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے میچ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تیز ترین نصف سنچری بنانے کے بعد نوجوان کھلاڑیوں کو اہم مشورہ دیا ہے۔شارجہ میں کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک کے درمیان گفتگو ہوئی جس میں بابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ نوجوانوں کو کیا مشورہ دیں گے؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز آخری اوورز میں کوئی بال ضائع نہ کریں۔گفتگو کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک میچ ونرکھلاڑی ہیں، یہ فنیشر کیطور پر جانے جاتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ رنز اسکور کرنا تھوڑا مشکل ہورہا تھا لیکن شعیب ملک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔کپتان بابر اعظم نے شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ کی کیا حکمت عملی تھی؟ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ جب میں وکٹ پر آیا تو آپ (بابر اعظم) وہاں موجود تھے، جنہوں نے اچھا فیڈ بیک دیا۔شعیب ملک نے کہا کہ وکٹ پر اچھے پلیئر کا ساتھ بہت ضروری ہوتا ہے۔آخر میں بابر اعظم نے کہا کہ شعیب ملک کی اننگز سے مجھے سیکھنے کو ملا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed