ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں 300 میاواکی فاریسٹ بنانے کا اعلان

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں 300 میاواکی فاریسٹ بنانے کا اعلان کردیا۔کراچی کے علاقے بوٹ بیسن پر دوسرے میاواکی فاریسٹ کے افتتاح کے موقع پر مرتضی وہاب نے کہا کہ شہر میں 300 میاواکی فاریسٹ بنائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ جاپانی ٹیکنالوجی ہے، جس میں کم جگہ پر زیادہ درخت لگاجاتے ہیں، کراچی میں درخت لگانا ماحول کے لئے بہت ضروری ہے۔ایڈمنسٹریٹر کراچی نے مزید کہا کہ دوسرا میاواکی فاریسٹ بوٹ بیسن پر بنایا گیا ہے، شہر کے پارکوں کی بھی تزئین و آرائش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed