مستونگ آپرپشن، 9 مبینہ دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے روشی میں آپریشن کیا ہے، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوفیں اور 20 کلو دھماکا خیز مواد شامل ہے۔ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر، آر پی جی راکٹ اور 2 گولے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed