وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے اور بحث ہو۔اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے مختصر گفتگو میں جام کمال نے تجویز دی کہ اسپیکر اسمبلی ووٹنگ کے لیے الگ سے دن مقرر کریں۔انہوں نے کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد پیش ہونیجارہی ہے، اسی سلسلے میں اسمبلی آئے ہیں، اس معاملے پر ہم پراعتماد ہیں۔وزیراعلی بلوچستان نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ہم آہنگی کا سلسلہ پیدا کیا ہے، اس کو خراب نہیں کریں گے، اپوزیشن حکومتی اراکین میں نااتفاقی پیدا کرنا چاہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، بحث کی جائے گی، اسپیکر صاحب ووٹنگ کیلئے دن مقرر کریں گے۔جام کمال نے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں، ووٹنگ کے دن حقیقت ظاہر ہوجائے گی، یہ کیسے ممکن ہے کہ حکومتی ارکان اپوزیشن سے مل کر تحریک لائیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت حکومتی ارکان میں نااتفاقی پیدا کررہی ہے، تحریک عدم اعتماد پیش ہو، شاید اس پر بحث بھی ہوگی۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دیکھتے ہیں اب ووٹنگ 3 دن بعد یا 7 دن بعد ہوتی ہے۔بلوچستان اسمبلی میں وزیراعلی جام کمال کے 18 سے زائد اراکین ایوان میں پہنچے۔