پنجاب اسمبلی: پیٹرول مہنگا کرنے کیخلاف قرار داد جمع

اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ نون کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔پنجاب اسمبلی میں یہ قرار داد مسلم لیگ نون کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ غریب عوام کے ساتھ ظلم ہے۔قرار داد کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرول مہنگا ہونے کا اثر تمام ضرورتِ زندگی کی اشیا پر پڑتا ہے، حکومت نے ہر 15 دن بعد عوام پر پیٹرول بم گرانے کا وتیرہ بنا لیا ہے۔جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غریب عوام آئے روز مہنگائی بڑھنے کے باعث فاقوں پر مجبور ہیں۔نون لیگ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed