صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کر گئیں

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے صدر خرم شیر زمان کی والدہ انتقال کر گئیں۔پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان نے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے یہ بات بتائی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کراچی کے مطابق خرم شیر زمان کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج سلطان مسجد، ڈیفنس، خیابانِ حافظ میں دوپہر ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔وزیرِ اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں خرم شیر زمان کے ساتھ ہیں، انہوں نے رکنِ سندھ اسمبلی کی والدہ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed