نیب ترمیمی آرڈیننس رات کی تاریکی میں جاری ہوا، مرتضی وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس بدنیتی ہے، رات کی تاریکی میں جاری ہونے والے نیب ترمیمی آرڈیننس کا فائدہ صرف حکومت کو ہے، نیب آرڈیننس سے حکومت نے اپنے وزرا کو تحفظ دیا ہے۔اورنگی ٹاون میں فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں آسمان پر لے گئے، گیس کا فقدان پورے سندھ میں ہے، گیس کو وفاق کنٹرول کرتا ہے، حکومت دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن کرتی کچھ نہیں، کاش حکومت نے گندم اور پیٹرول کو سستا کرنے کے لیے آرڈیننس جاری کیا ہوتا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ میں 60 کروڑ روپے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کریں گے، سندھ حکومت نے ساتوں اضلاع کی ترقی کے لیے پیسے مختص کیئے ہیں، عوام کے حقوق کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کے عوام کے ساتھ مل کر مسائل کو حل کر رہے ہیں، سندھ میں گیس کا بحران وفاقی حکومت کی ناکامی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں کہا تھا کہ مردم شماری کے بغیر بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن کہے گا تو ہم فروری مارچ تک بلدیاتی الیکشن کے لیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed