سراج الحق نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ جا نے کا اعلان کردیا

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ جانیکا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس اور پنڈورا پیپرز میں ملوث افراد کا احتساب ہونا چاہیے، پاناما لیکس میں چند لوگوں کے خلاف فیصلہ کیا گیا۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ از خود نوٹس لے اور ان وزرا اور سرکاری افسران سے استعفی لیا جائے جن کے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ نیب کے چیئرمین کی توسیع کے حق میں نہیں ، آئین کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی کی جائے۔انہوں نے 31 اکتوبر کو ڈی چوک اسلام آباد میں ملک بھر کے بیروزگار نوجوانوں کو جمع ہونے کی کال دیتے ہوئیکہا کہ جماعت اسلامی قومی ایشوز پر آواز اٹھاتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed