20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کیلئے انتظامات مکمل

صوبائی حکومت میں 20 ستمبر کو ایم ڈی کیٹ امتحان کے لیے سیکیورٹی کی سخت ترین انتظامات کی ہدایات کر دی ہے۔موبائل فون پشاور ۔ایبٹ اباد۔مردان۔سوات۔ڈی ائی خان سمیت اٹھ اضلاع میں موبائل فون سروس جزوی و مکمل طور پر بند رہے گا جبکہ مختلف مقامات پر انٹرنیٹ کیفے بند رہیں گے۔جبکہ دوسری طرفخیبر پختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ہونے والے ایم ڈی کیٹ کو 2027 سے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی یعنی ایٹا کے ذریعے کرانے کی منظوری دی ہے، حالانکہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل پہلے ہی ایٹا کے ذریعے ہونے والے امتحان کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا مقف اختیار کر چکی ہے۔پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت کو خط میں ایٹا کے ذریعے ایم ڈی کیٹ کرانے پر اعتراض کیا تھا۔کونسل نے کہا تھا کہ ایٹا کے ذریعے منعقد ہونے والے ایم ڈی کیٹ کے نتائج تسلیم نہیں کیے جائیں گے اور صوبائی حکومت سے ایسا اقدام نہ کرنے کو کہا تھا جس سے امتحان کے نتائج کی حیثیت متاثر ہو۔رواں سال کے امتحان کے لیے خیبر میڈیکل یونیورسٹی کا انتخاب برقرار ہے، جبکہ صوبائی حکومت کا نیا فیصلہ آئندہ سال کے امتحان سے متعلق ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed