پمز اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے نجی ٹی وی چینل سےگفتگو میں میٹرنٹی کے نئےکیسز لینے سے انکار کرنے کی تصدیق کی ہے۔رانا عمران سکندر کا کہنا ہےکہ گنجائش سے زیادہ مریض نہیں رکھ سکتے، نئے کیسز سے انکارکی یہی وجہ ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہےکہ بچوں کی نرسری میں15 بیڈ مکمل جل گئے، نرسری میں 50 بیڈ تھے اب 35 رہ گئے، بچے اور مریض راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر اسپتالوں میں بھیجے جائیں گے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کے مطابق اسپتالوں کو لیٹر بھیج دیے ہیں،کچھ بچے پولی کلینک بھیجے ہیں۔







