ذاتی کاروبار اور پرائیویٹ سکولوں کے مالکان سرکاری اساتذہ کیخلاف کاروائی کے لیے تفصیلات چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے پابندی کے باوجود ذاتی کاروبار کرنے والے تمام ڈیپارٹمنٹ کے سرکاری ملازمین پرائیویٹ سکولوں کے مالکان سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی تفصیلات قانون نافذ کرنے والے داروں نے مختلف اضلاع میں اکٹھی کر کے رپورٹ صوبائی حکومت کو بھجوا دی ہے مختلف گریڈ کے کاروبار کرنے والے اور کروڑوں روپے کے اثاثے رکھنے والے ہیں سرکاری ملازمین سرکاری سکولوں کے اساتذہ۔صوبیکے مختلف علاقوں میں پرائیویٹ سکول چلانے والے سرکاری ملازمین افسران کی نشاندہی بھی کی گئی ہو ذرائع کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر تین لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین پرائیویٹ کاروبار کر رہے ہیں جب کہ 5 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اور اساتذہ کی اپنی ذاتی سکولز موجود ہیں یا اس میں شریک دار ہے۔







