پروفیسر ڈاکٹر سفیر احمد اعوان کو سٹی یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔ ڈاکٹر سفیر احمد اعوان انگریزی زبان وادب کے حوالے سے جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ وہ بہت سے کتابوں کے مصنف اور تحقیقی پراجیکٹس سے وابستہ رہے ہیں۔ سٹی یونیورسٹی سے پہلے وہ ملک کے نامور اداروں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے وابستہ رہے ۔ نمل یونیورسٹی میں انہوں نے ڈین اور پرو ریکٹر کی حیثیت سے فرائض سر انجام دیئے۔ خیبر پختونخوا کے علمی اور ادبی حلقوں نے ڈاکٹر سفیر احمد اعوان کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔







