حیات آباد پاسپورٹ آفس میں ڈبل شفٹ کا اجرا ء کردیا گیا، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن چو ہدری محمد علی رندھاوا نے حیات آباد پاسپورٹ آفس میں پرزور عوامی مطالبے پر ڈبل شف شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام پاسپورٹ دفاتر پر عوام کی بروقت سہولت اور رش کم کرنے کے لئے اٹھایا گیا ہے، اب حیات آباد پاسپورٹ آفس صبح اور شام دونوں شفٹوں یعنی رات 12 بجے تک کام کریگا جس سے پاسپورٹ کے اجرا ء اور تجدید کے عمل میں تیزی آئے گی اور ڈبل شفٹ سے روزانہ سینکڑوں اضافی درخواستیں نمٹائی جا سکیں گی،عوامی حلقوں نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے اس عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے ڈی جی چو ہدری محمد علی رندھاوا کو خراج تحسین پیش کی ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار اور قطاروں میں کھڑے ہونے سے مشکلات کا سامنا تھا اب ڈبل شفٹ ہونے سے انہیں جلد سروس ملے گی جوکہ وفاقی حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے ۔







