ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کووسعت دی جائیگی’ شفیع جان

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختونخوا شفیع جان نے پیر کے روز سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے کے اضافی قلمدان کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالباسط خان بھی موجود تھے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ اضافی قلمدان سونپنے اور اعتماد کا اظہار کرنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سہیل آفریدی کی قیادت میں عوامی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے، شفیع جان نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے گی، ٹیکنالوجی کے مثر استعمال کے ذریعے حکومتی نظام میں شفافیت، تیزی اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جائے گا۔ صوبے کو ڈیجیٹل گورننس اور جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید آگے لے جانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، وزیر سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفیع جان نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز اور روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دے کر حکومتی اداروں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پختونخوا کو ڈیجیٹل انقلاب کا مرکز بنانے، عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید موثر بنانے اور جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed