بلوچستان کے ضلع پشین میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سڑک کی تعمیر کرنے والے 5 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشین کے علاقے سرانان کے قریب سلیمانزئی میں پیش آیا، جہاں سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجے میں 5مزدور موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کا تعلق پنجاب سے بتایا گیا ہے۔واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی مزدور کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد دہشت گرد گائوں کی جانب فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی گئی۔







