ایران پاکستان تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں،اسماعیل بقائی

ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بات ہوگی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا اقتصادی دبا ئوکسی صورت قبول نہیں کریں گے، امریکا کی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی آج ( من گل کو) تہران کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے، آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت آگے بڑھائی جائے گی۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی، ایران پاکستان تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed