چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے جہاں ان کا استقبال ایران کے وزیرِ داخلہ سکندر مومنی نے کیا۔ پاکستانی وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی عاصم منیر کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی خبر رساں ادارے اسنا کے مطابق پاکستان کے پاکستانی وفد ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کرے گا، جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، سرحدی سلامتی کے استحکام اور خطے کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لینے کے بارے میں مذاکرات کرنے کی توقع ہے۔اسنا کے مطابق پاکستانی اعلی حکام کا یہ دورہ عمان کے وزیرِ خارجہ کے آج ( منگل )کو ایرانی حکام سے مذاکرات کیلئے تہران کے طے شدہ دورے سے پہلے ہو رہا ہے۔قبل ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایران روانہ ہو گئے ۔یہ دورہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر دور ایران کے دوران مشرقِ وسطی میں جاری تنازع کے پرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے سے متعلق اہم ایرانی رہنماں سے ملاقات کریں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور تنازعات کے پرامن حل کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔







