وزیر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع جان کو محکمہ سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔محکمہ کابینہ ونگ، خیبرپختونخوا ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 21 اگست 2026 کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا گورنمنٹ رولز آف بزنس 1985 کے رول 3 کے سب رول (4) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و تعلقاتِ عامہ شفیع اللہ جان کو سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اضافی قلمدان فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور مزید احکامات تک جاری رہے گا۔







