ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے قمبر خیل میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ لین دین تنازعہ پر ہوا، جس میں تین افراد قتل کئے گئے جبکہ گولیوں کا نشانہ بن کر ایک راہ گیر بچہ زخمی ہوا ہے، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق قمبر خیل میں تین افراد قتل کئے جانے کے اس واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ، اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ اس دوران مقتولین کی نعشیں اور زخمی بچہ ہستپال منتقل کر دیئے گئے۔پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین میں سے دو کا تعلق ایک گروپ جبکہ ایک دوسرے گروپ سے ہے۔







