پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی سربراہ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل نہ کرنے پر سپریم کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ سلمان اکرم راجا اور عزیر بھنڈاری کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں 18 اگست 2026 کے عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹسز جاری کرنے اور ذمہ داران کو سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں عدالت سے عمران خان کو فوری شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے اور عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے لوکل کمیشن مقرر کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔







