بنگلا دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مکہ مشترکہ دفاعی فریم ورک میں شمولیت کا مثبت اشارہ دے دیا ہے۔ بنگلا دیشی وزیراعظم کے مشیرِ خارجہ ہمایوں کبیر کے مطابق ڈھاکہ قومی مفادات اور عالمی معاشی صورتحال کے پیش نظر اس فریم ورک میں شامل ہونے پر آمادہ ہے، جبکہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ سفارتی، تجارتی اور عوامی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب بنگلا دیشی وزیراعظم طارق رحمان جلد سعودی ولی عہد کی دعوت پر اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔







