پہاڑی پورہ میں پولیس مقابلہ،رہزن قیصر عرف قیصرے ماراگیا

پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور جرائم پیشہ افراد کے درمیان دو الگ الگ پولیس مقابلوں میں ڈکیت، راہزن، منشیات فروش اور گینگ لیڈر قیصر عرف قیصرے ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والا قیصر عرف قیصرے پشاور کے مختلف تھانوں اور نوشہرہ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ قیصرے کے خلاف مختلف نوعیت کے 18 مقدمات درج تھے۔دوسری جانب تھانہ شاہ پور کی حدود میں ہونے والے پولیس مقابلے میں سنیچر کمال ولد ذاکر زخمی ہوگیا، جو پولیس کے مطابق متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ موبائل فونز اور رقم بھی برآمد کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں واقعات کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے سابقہ جرائم اور دیگر وارداتوں سے متعلق بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed