پاکستان اور امریکاکے درمیان تعاون مزید بڑھایا جا سکتا ہے، فیصل کنڈی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری، تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔بدھ کواسلام آباد میں امریکی قونصل جنرل پشاور ٹام ایکرٹ کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ امریکی کاروباری برادری کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پیدا کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل کی وسیع اقسام سے مالا مال ہیجبکہ صوبے کے وافر آبی وسائل توانائی کے حصول کا اہم ذریعہ ہیں،صوبے میں تیل و گیس، معدنیات اورسیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ مذہبی سیاحت کا شعبہ بھی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش امکانات فراہم کرتا ہے۔گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا میں نوجوانوں کی بڑی آبادی موجود ہے اور حکومت نوجوانوں کو تعلیمی وظائف اور ہنرمندی کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا ماضی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شراکت دار رہے ہیں، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کی مشترکہ کوششیں ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی سفارتخانے اور امریکی حکومت کے ساتھ مثبت اور موثر روابط کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری، تعلیم اور اقتصادی شعبوں میں تعاون کو مزیدوسعت دی جا سکتی ہے۔گورنرخیبرپختونخوا نے امریکی قونصل جنرل پشاور ٹام ایکرٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے امریکی وفد کو خیبرپختونخوا کے دوبارہ دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور امریکا کے باہمی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed