خیبرپختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ عالمی ایوارڈ کیلئے نامزد

خیبرپختونخوا کے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو عالمی ASOCIO ایوارڈ 2026 کے لئے نامزد کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ خیبرپختونخوا شفیع جان کے مطابق کے پی آئی ٹی بورڈ کا انتخاب ڈیجیٹل شعبے میں بہترین کارکردگی اور جدت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ نامزدگی صوبے میں ڈیجیٹل گورننس اور عوامی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کا عالمی اعتراف ہے۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ایشیا و اوشیانا کی معروف ٹیکنالوجی تنظیم ASOCIO کی جانب سے یہ اعزاز حکومت اور عوام دونوں کے لیے قابل فخر لمحہ ہے، جبکہ خیبرپختونخوا ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ترقی میں عالمی سطح پر ملک کی پہچان بن رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے عوامی خدمات کو بہتر، سرکاری نظام کو آسان اور حکومتی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed