نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان کی صوبائی تنظیم نو مکمل، نئی قیادت کا اعلان

نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال اور مؤثر بنانے کے لیے چاروں صوبوں میں تنظیم نو مکمل کرتے ہوئے نئی صوبائی قیادت کا اعلان کر دیا۔اعلامیے کے مطابق پنجاب میں محمد قاسم صدر اور محمد زیشان جنرل سیکرٹری، خیبر پختونخوا میں ملک ہشمت خان اورکزئی صدر اور فیصل سلطان جنرل سیکرٹری، سندھ میں سید زادہ صدر اور سمیع اللہ خان جنرل سیکرٹری جبکہ بلوچستان میں ابدال خان کاکڑصدر اور سید سعید الرحمن جنرل سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں۔مرکزی قیادت نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی صوبائی ٹیمیں تنظیم کے منشور، وژن اور مقاصد کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کی مؤثر نمائندگی کو مضبوط بنائیں گی۔ تنظیم کے مطابق صوبائی تنظیم نو کا مقصد نوجوانوں کو قومی دھارے میں مؤثر کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا، تنظیمی رابطہ کاری بہتر بنانا اورسرگرمیوں کو ملک کے تمام اضلاع تک وسعت دینا ہے۔مرکزی قیادت نے کہا کہ نیشنل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں باشعور، باصلاحیت اور ذمہ دار قیادت کے طور پر تیار کرنے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed