پشاور ہائیکورٹ کے وکلاء کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے طبی سہولیات فراہم کرنے والی میڈوائج انٹرنیشنل اور پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔معاہدہ میڈ وائج کے سی ای او ڈاکٹر عامر میر اور صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے معاہدے پر دستخط کردیئے ۔مفاہمتی یادداشت کے پشاور ہائیکورٹ بار کے ممبران کو دنیا بھر کے بہترین معالجین سے طبی مشورہ کی سہولت فراہم کی جائے گی، سی ای او میڈ وائج ڈاکٹر عامر میر کا کہنا ہے کہ ہم وکلاء کو بہترین طبی مشورہ کے لئے دنیا بھر کے طبی ماہرین سے منسلک کرینگے۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستان، امریکہ، یورپ، بھارت اور دیگر ممالک کے بہترین معالجین سے اب آپ طبی مشورہ لے سکتے ہیں اور صرف ڈاکٹر کی فیس وصول کی جائے گی جبکہ کمپنی کوئی سروس چارجز وصول نہیں کی جائی گی صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ میڈ وائج کے سی ای او کو ہائیکورٹ آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے میڈ وائج کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، یہ وکلاء کو بہترین معالجین سے علاج کا موقع فراہم کرے گا۔وکلاء آن لائن اپنے مرضی کے ڈاکٹرز سے طبی مشورہ لے سکے گے۔ دنیا اب گلوبل ویلج ہے، گھر بیٹھے آپ دنیا کے ساتھ کنکٹ ہوتے ہیں، وکلاء کا روٹین بھی بہت مصروف ہوتا ہے،وکلاء کے لئے یہ بہت اچھا ہے کہ گھر بیٹھ کر دنیا بھر کے ڈاکٹرز سے مشورہ لے کر بہترین علاج مسیر ہوں۔







