حج 2027ء مکمل ڈیجیٹل کردیا گیا ’40روزہ حج پیکج 12 لاکھ روپے مقرر

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر حج 2027 کے پورے عمل کو اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت عازمین گھر بیٹھے پاک حج ایپ اور ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے چند منٹ میں درخواست اور ادائیگی کا عمل مکمل کر سکیں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار محمد یوسف نے کہا کہ تقریبا 4 لاکھ پری رجسٹرڈ عازمین حج درخواستوں کے حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، ڈیجیٹل نظام کا مقصد عازمین کو طویل قطاروں، غیر ضروری سفر اور اضافی اخراجات سے بچانا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حج واجبات کی ادائیگی کیلئے 3 ڈیجیٹل ذرائع فراہم کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے عازمین گھر بیٹھے ادائیگی کر سکیں گے، سرکاری حج سکیم 2027 کے تحت ایک لاکھ 7 ہزار 526 نشستیں مختص کی گئی ہیں، جبکہ 40 روزہ لانگ حج سکیم کا پیکیج 12 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل نظام عازمین کے سرمائے کا تحفظ، شفافیت اور یکساں سہولت یقینی بنائے گا، پرائیویٹ عازمین بھی صرف حج ایپ یا پورٹل کے ذریعے آرگنائزر اور پیکیج کا انتخاب کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2027 کی پہلی قسط کی وصولی 17 اگست سے شروع ہوگی اور منتخب حج پیکیج کی 50 فیصد رقم پہلی قسط میں جمع کرانا لازمی ہوگی۔سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حبیب بینک لمیٹڈ کو وزارت مذہبی امور کا مجاز بینکنگ پارٹنر مقرر کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزارت اور حبیب بینک کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اس موقع پر حبیب بینک کے نمائندے محمد اسد خان نے کہا کہ بینک کو عازمین حج کی خدمت کا موقع ملنے پر خوشی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed