مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ شہباز گل سارا دن جھوٹ بولتا رہتا ہے، شہباز گل کے پاس کون سی دستاویزات ہیں جن سے ثابت ہو کہ خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق کو ایک سو پچھتر ارب روپے دیے۔دستاویزات کے ذریعے ثابت کیا جائے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے فروری دو ہزار چوبیس میں کسی فوجی آپریشن کے لئے رقم فراہم کی تھی، مزمل اسلم نے کہا کہ اس کے برعکس خیبرپختونخوا حکومت نے ایک سال کے دوران آپریشن متاثرین کواٹھارہ ارب روپے کی امداد فراہم کی، شہباز گل پہلے پانچ اگست کے جلسے کو ناکام بنانے کی کوشش کرتا رہا، اب ستائیس ستمبر کے مارچ اور تحریک انصاف کو روزانہ کی بنیاد پر کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔







