برطانیہ میں گرمی نے 1995کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بلیو الرٹ جاری

برطانیہ میں رواں سال گرمی کی پانچویں لہر نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت مسلسل 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں برطانیہ میں مجموعی طور پر 34 دن ایسے تھے جب درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم 2026 میں یہ تعداد بڑھ کر 35 دن ہوچکی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ایسٹ اینگلیا اور ساتھ ایسٹ کے علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے اور درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔شدید گرمی کے پیش نظر ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے لندن، ایسٹ مڈلینڈز، ویسٹ مڈلینڈز، یارکشائر اور ہمبر کے لیے بلیو الرٹ جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں شدید گرمی کے ساتھ خشک سالی کی صورتحال بھی برقرار ہے جس کے باعث مختلف علاقوں میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں۔ماہرین کے مطابق گرمی کی موجودہ لہر نے برطانیہ میں غیر معمولی گرم موسم کے حوالے سے ایک بار پھر تشویش بڑھا دی ہے جبکہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت اور موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed