پی پی نے حکومت سے تعلقات کی فوری بحالی سے معذرت کر لی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان دوریاں بڑھنے لگی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی رہنماں کو ن لیگی رہنماں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت جاری کی گئی ہے، اس سلسلے میں پی پی رہنماں اور پارلیمنٹیرینز کو پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایات موصول ہو گئی ہیں۔پی پی ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماں کو لیگی وزرا اور رہنماں سے رابطوں سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے، اور کہا گیا ہے کہ ان سے ملاقاتوں سے گریز کیا جائے، حتی کہ کال اور میسج پر بھی جواب نہ دیا جائے۔پارٹی لیڈرز کو کہا گیا ہے کہ وہ سیاسی پیغامات کا جواب نہ دیں اور لیگی وزرا سے پارٹی پالیسیاں بھی زیر بحث نہ لائیں۔خیبرپختونخواسمیت ملک بھر میں اہم امورپر دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات شدت اختیارکررہے ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق صوبے میں بھی اہم لیڈرشپ کو ضروری ہدایات جاری کردی ہیں ۔







