تھانہ صدر کی حدود میروس کلے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق محمد شیر، فضل شیر اور ایک اور فضل شیر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے پزیر گل کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ مستورات کا تنازعہ بیان کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے سمیت مزید کارروائی شروع کردی۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے تمام پہلوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔







