کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے ہوٹل کے مالک کو قتل کر دیا

کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے شکردرہ میں نامعلوم مسلح افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے ایک ہوٹل کے مالک کو قتل کر دیا۔ واقعہ گزشتہ شب تقریباً گیارہ بجے پولیس سٹیشن شکردرہ کی حدود گرگرو کنڈاؤ میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے ہوٹل پر اندھا دھند فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں ہوٹل کا مالک زبیر عرف ہڈی ولدعبدا لطیف خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed